خلیجی خبریں

اسرائیلی پابندیوں کے باعث مسجد اقصیٰ بند، ہزاروں فلسطینیوں نے سڑکوں پر نماز عید ادا کی، امام کا خطبہ باہر، آزادیٔ فلسطین کیلئے دعائیں

خلیج اردو
مسجد اقصیٰ کو اسرائیلی حکام کی جانب سے بند کیے جانے کے باعث ہزاروں فلسطینیوں کو مسجد کے اندر داخلے سے روک دیا گیا، جس کے بعد انہوں نے مسجد کے باہر سڑکوں پر ہی نماز عید ادا کی۔

عینی شاہدین کے مطابق "امام نے سڑک پر کھڑے ہو کر عید کا خطبہ دیا”، جبکہ شرکاء کا جذبہ دیدنی تھا اور فضا "اللہ اکبر” کی صداؤں سے گونجتی رہی۔

نماز عید کے بعد فلسطین کی آزادی، شہداء کے درجات کی بلندی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

یہ مناظر اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ شدید پابندیوں کے باوجود فلسطینی عوام اپنے مذہبی جذبے اور عزم پر قائم ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button