خلیج اردو آن لائن:
پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ سے خطرناک اضافے اور وائرس کی وجہ سے بڑھتی ہوئی اموات کے پیش نظر پاکستان نے بین الاقوامی مسافروں کے لیے تازہ ترین قواعد و ضوابط (ایس اوپیز) کا اعلان کر دیا ہے۔
بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہی جمعے کے روز پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کیٹگری A, B, C کے ممالک کی فہرست کو اپ ڈیٹ کیا ہے اور ان ممالک کے کے لیے یہ قواعد و ضوابط 31 دسمبر تک نافذ رہیں گے۔
اس فہرست کے مطابق کیٹگری A میں موجود ملکوں سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا کے پی سی آر کی منفی رپورٹ دیکھانا لازم نہیں ہوگا۔
کیٹگری A میں آںے والے ممالک کی فہرست درج ذٰیل:
آسٹریلیا، چین، آوری کوسٹ، کیوبا، فیجی، فن لینڈ، آئس لینڈ، جاپان، کزاکستان، لاؤس، ملاوی، مالدیپ، نامیبیا، نیوی زیلینڈ، نائجیریا، روانڈا، جنوبی کوریا، سعودی عرب، سینیگال، سری لنگا، ویت نام۔
تاہم سول ایوی ایشن کے مطابق کیٹگری B اور کیٹگری C میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔ اور یہ ٹیسٹ پرواز 96 گھنٹے پہلے کروایا گیا ہو۔ اور کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایئرلائن آپ کو جہاز میں سوار ہونے روک سکتی ہے۔
مزید برآں، کیٹگری C سے میں شامل ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے پرواز میں سوار ہونے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا لازم ہوگی اور ان ممالک سے آنے والے مسافروں کا پاکستان پہنچنے پر ایک اور کورونا ٹیسٹ کروایا جائے گا۔
جبکہ 12 سال سے کمر عمر بچوں، معذورافراد اور کسی بین الاقوامی وفد کے ممبران کو کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا لازمی نہیں ہوگا تاہم انہیں پاکستان پہنچنے پر ایئرپورٹ پرہی ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم بھر کر دینا ہوگا۔
Source: Khaleej Times






