خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں طلبا کے لیے سکول ایجوکیشن میں مدد فراہم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مشتمل ایک جدید پلیٹ فارم لانچ کر دیا گیا ہے۔
پلیٹ فارم فجیرہ کے ولی عہد شیخ محمد بن حماد بن محمد الشرقی نے لانچ کیا۔ جس کا نام آن لائن لرنگ ورلڈ (او ایل ڈبلیو ) رکھا گیا ہے۔
اور اس پلیٹ فارم کو لانچ کرنے سے پہلے ایک تحقیقی مطالعہ کیا گیا تھا ۔ اس تحقیق سے پتا چلا تھا کہ جیسے جسیے بچے تعلیم میں بڑی کلاسوں میں جاتے ہیں ویسے ویسے پرائیوٹ ٹیوٹرز سے تعلیم حاصل کرنے رجحان ان میں بڑھتا جاتا ہے۔ اس تحقیق کے مطبق 12 ویں کلاس کے امارتی طلبا میں سے 37 فیصد جبکہ نان اماراتی بچوں میں سے 37 فیصد آن لائن لرنگ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
آن لائن لرنگ ورلڈ کے کیا فوائد ہوں گے؟
آن لائن لرنگ ورلڈ پلیٹ فارم کو لانچ کرنے کا مقصد پچیدہ اور مشکل اسباق اور مضامین کو سادہ اور دلچسپ انداز میں ڈھالنا ہے تاکہ بچوں کو مضمون یا سبق کے کانسپیٹ اچھی طرح سے سمجھ آ سکے۔ اور یہ لرنگ بورڈ کے نصاب کے مطابق ہوگا۔
اس پلیٹ فارم سے کونسے مضامین پرھائیں جائیں گے؟
اس پلیٹ فارم کے ذریعے ریاضی، انگلش، سائنس، کوڈنگ، عربی، ہندی، فرنچ مضمامین کو بہت دلچسپ انداز میں پڑھایا جائے گا۔
اس کے علاوہ فٹنس، اور دوسری سکلز کے لیے کورسز بھی پرھائے جائیں گے۔
او ایل ڈبلیو پلیٹ فارم کے صدر امریش چندراہ کا کہنا تھا کہ ” یہ ایک شاندار پلیٹ فارم ہے جو پچیدہ مضامین میں نجی ٹیوشن کی تلاش کرنے والے بچوں کی مدد ایک بہتر انداز میں کرے گا۔ یہ انقلابی پلیٹ فارم ہے جو بچوں اور انکے والدین کو یہ آپشن دیتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کے اوقات کار میں اپنی ضرورت کے مطابق ٹیوشن حاصل کریں”۔
Source: Khaleej Times







