پاکستانی خبریں

پاکستان سے امدادی سامان کی 18ویں کھیپ غزہ روانہ، عطا تارڑ نے فلسطینی سفیر کے حوالے کیا

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اور اسی سلسلے میں امدادی سامان کی 18ویں کھیپ اسلام آباد سے روانہ کر دی گئی ہے۔ یہ کھیپ 200 ٹن امدادی سامان پر مشتمل ہے جو اردن کے راستے غزہ پہنچایا جائے گا۔

اس امدادی کھیپ میں خشک راشن، تیار شدہ کھانا اور ادویات شامل ہیں۔ امدادی سامان وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے فلسطینی سفیر کے حوالے کیا۔

اس موقع پر عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق قائم ہو اور جس کا دارالحکومت القدس ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے اور وہاں دانستہ طور پر غذائی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ پاکستان عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا اور اپنے فلسطینی بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button