
خلیج اردو آن لائن:
پاکستان کی ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی کی جانب سے سوموار کے روز کورونا ویکسین کے انسانوں پر تجربات کی منظوری دی ہے۔ ویکسین کے ٹرائلز پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کیے جائیں۔ ویکسین تجرباتی طور پر 200 رضاکاروں کو لگائی جائے گی۔
ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی کلینیل اسٹڈیز کے سیکرٹری شفقت حسین دانش کا کہنا تھا کہ تجربات کراچی کے انڈس ہسپتال میں کیے جائیں گے۔
کراچی شہر میں کورونا ویکسین کے ٹرائلز بین الاقوامی اداراہ برائے کیمیل اور بیالوجی سائنسز کراچی اور چینی کمپنی کے درمیان اشتراک سے کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ چینی کمپنی پہلے ہی سے چین میں ویکسین کے تجربات کر رہی ہے۔
پاکستان کے نجی خبررساں ادارے ڈان نیوز کے مطابق تجربات 56 دنوں میں مکمل ہوں گے۔ جس میں مرد اور خواتین رضاکاروں کو ویکسین کی 3، 3 خوراکیں دی جائیں گی۔ نیشنل ڈیٹا سیفٹی کمیٹی رضاکاروں کی مانیٹرنگ کرے گی اور ہر مہینے رپورٹ جمع کروائے گی۔
مزیدبرآں، ڈریپ کے ایک اہلکار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور اگر تجربات کامیاب ہوتے ہیں تو ویکسین بڑے پیمانے پر لوگوں کے لیے دستیاب ہوگی۔
Source: Khaleej Times