متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں قانون وبائی صورتحال میں چھٹی پر گئے افراد کو نوکری سے فارغ کرنے کے خلاف ہے

کیا سفری پابندیوں کی وجہ سے متحدہ عرب امارات آنے سے قاصر ورکرز کی نوکریاں خطرے میں پڑھ سکتی ہے

( خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات سے باہر پھنسے ورکر جو سفری پابندیوں کی وجہ سے امارت نہیں اہ سکتے اور انکی چھٹی کی مدت ختم ہوچکی ہے قانون انکو رعایت دیتا ہے اور کمپنی بغیر پیشگی اطلاع اور واپسی کے موثر اقدامات کے ورکرز کو نوکری سے برخاست نہیں کرسکتا ۔

اگر کوئی ورکر چھٹی پر گیا ہے اور چھٹی ختم ہوچکی ہو پھر بھی واپس نہ آیا ہو اور مسلسل 7 دن غیر حاضر رہا ہو یا سال میں 22 سے زیادہ چھٹیاں کی ہو تو قانون آرٹیکل 120 کے تحت کمپنی کو یہ اجازت دیتا ہے کہ ورکر کو برخاست کریں مگر شرط یہ ہے کہ ورکر کوئی وجہ پیش کرنے میں ناکام ہوجائے جس کی وجہ سے چھٹی میں اضافہ ہوا ۔

وفاقی قانون کے آرٹیکل 90 میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ورکر چھٹی پر گیا ہو تو کمپنی اسکو نوکری سے برخاست نہیں کرسکتی مگر جب تک چھٹی پر ہو آرٹیکل 89 کے تحت اسکی تنخواہ کاٹ سکتی ہے ۔

اگر کسی ورکر کو کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کی وجہ سے لگی سفر پابندیوں کے باعث نوکری سے برخاست کیا گیا ہے تو یہ متحدہ عرب امارات کے قانون کے منافی ہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیا ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button