متحدہ عرب امارات

دبئی کسٹم کی چھ مہینوں میں 364 اینٹی اسمگلنگ کاروائیاں

دبئی کسٹم سمگلنگ کی روک تھام میں متحرک

(خلیج اردو ) دبئی کسٹم نے چھ مہینوں میں 364 اینٹی اسمگلنگ کامیاب کاروائیاں کی ہے ۔ دبئی کسٹم سمگلنگ کی روک تھام میں متحرک ادارہ ہے جو ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف بہترین حکمت عملی سے کاروائیاں کرتا رہاہے ۔

دبئی کسٹم نے چھ مہینوں میں 16 ہزار 932 کسٹم ڈیکلیریشن کی ہے جن میں 4 ہزار 470 ایمپورٹ ڈیکلیریشن تھی جبکہ 9 ہزار 756 ری ایکسپورٹ ڈیکلریشن تھی ۔
دبئی کسٹم پسنجر آپریشن ڈیپارٹمنٹ نے 2۔10 ملین بیگز چیک کئے جو 5 ملین افراد کی ملکیت میں تھی ۔ یہ افراد 44 ہزار 358 فلائٹس میں دبئی پہنچے ۔

کویڈ 19 کی صورتحال کے بعد سفری پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ہی دبئی کسٹم نے تمام ائیر پورٹس پر اپنے اہکاروں کو الرٹ جاری کردیا ہے جو خفاظتی اقدامات کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے کے لئے تیار ہیں ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button