خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب امارت میں کام کرنے والے ورکرز کو ویزوں پر لگائی جانے والی پابندیوں کے حوالے سے علم ہونا بہت ضروری ہے۔ انہیں علم ہونا چاہیے کہ ویزوں پر پابندی کیوں لگتی ہے اور پابندیاں کتنی اقسام کی ہوتی ہیں اور انہیں کیسے ختم کروایا جا سکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ویزے پر پابندی کا لگایا جانا ایک قانونی عمل ہے۔ جس سے ملازم کو ملک میں داخل ہونے یا کوئی ملازمت اختیار کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔
ویزے پر پابندی کی کتنی اقسام ہیں؟
1۔ رہائش پر مستقل پابندی
متحدہ عرب امارات میں رہائش پر مستقل پابندی کسی سنگین جرم کی صورت میں لگائی جاتی ہے۔ وفاقی حکومت جن افراد پر پابندی لگائی جاتی ہے ان کا مکمل ریکارڈ رکھتی ہے، جس میں فنگرپرنٹ وغیرہ شامل ہے۔
2۔ مزدوری پر پابندی
ویزا پر پابندی کی دوسری قسم ہے مزدوری کرنے کی اجازت پر پابندی لگا دی جانا۔ مزدوری پر پابندی درج ذیل صورتحال میں لگائی جاتی ہے:
- ملازمت کا کنٹریکٹ ایکسپائر ہونے کی صورت میں جب آجر کی جانب سے آپ کی ملازمت کے حوالے سے کوئی ایکشن لیا گیا ہو
- اگر کسی اور آجر کی جانب سے نئی درخواست درج کروائی گئی ہو
- ایک سال کی نوکری پوری کرنے سے پہلے ہی لامحدود لیبر کانٹکریکٹ کی معطلی کی صورت میں
- میعاد ختم ہونے سے پہلے ہی محددو لیبر کنٹریکٹ کی معطلی کی صورت میں
3۔ ایمگریشن پر پابندی
تیسری پابندی ایمگریشن پر پابندی ہے، جس کے نتیجے میں ملازم کے یو اے ای میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جا تی ہے۔ اس پابندی درج ذیل وجوہات میں کسی ایک کی بنا پر لگائی جا سکتی ہے:
- قرضہ کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں،
- چیک مسترد ہونے کی صورت میں
- زنا یا تشدد اوار دیگر اس طرح کے جرائم کی صورت میں
- اور سرکاری قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں
4۔ ملازمت پر پابندی
چھوتی قسم کی پابندی ملازمت پر پابندی ہے جس ورک پرمٹ پر پابندی بھی کہا جاتا ہے۔ جس کے نتیجے میں آپ یو اے ای میں محدود مدت کے لیے کام کر سکتے ہیں، لیکن پابندی مستقل یا 6 ماہ کے لیے بھی ہو سکتی ہے۔
5۔ 6 ماہ کی پابندی
بغیر قانونی وجہ بتائے نوکری چھوڑ دینے کی صورت میں آجر کی جانب سے 6 ماہ پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ یہ پابندی یو اے ای کی لیبر کی وزارت کی جانب سے ملازم کے لیبر کارڈ یا ورک پرمٹ پر درج کی جاتی ہے۔
لیکن اس پابندی کے باعث یو اے ای میں داخلے پر پابندی نہیں لگائی جاتی، آپ وزٹ یا سیاحتی ویزے پر یو اے ای میں داخل ہو سکتے ہیں
7۔ ایک سال کی پابندی
ویزے پر ایک سال کی پابندی اس وقت لگائی جا سکتی ہے جب آپ کسی نوکری کو اس کا محدود لیبر کنٹریکٹ مکمل کیے بغیر چھوڑ دیتے ہیں۔ اور جب آپ وارزت لیبر کے سامنے اپنا مقدمہ ہار جاتے ہیں تو یہ پابندی عائد ہو جاتی ہے۔
لیکن یہ پابندی درج ذیل صورتحال میں ختم کی جا سکتی ہے۔
- کم از کم ہائی سکول کے ڈپلومہ تک تعلیم ہونے کی صورت میں یہ پابندی ختم ہو سکتی ہے۔
- نئی نوکری پر کم از کم 5 ہزار درہم تنخواہ ہونے کی صورت میں
- جبکہ ڈپلومہ ہولڈر ہونےکی صورت میں 7 ہزار درہم
- اور بیچلر ڈگری ہونے کی صورت میں 12 ہزار درہم
یو اے ای ویزے پر پابندی سے بچنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
ویزے پر پابندی سے بچنے کے لیے سب سے پہلی چیز جو آپ کو یقینی بنانی ہوگی وہ ہے کہ آپ کے موجود آجر نے آپ کا لیبر کنٹریکٹ ختم ہونے سے پہلے ہی اس کی توسیع کا پراسیس شروع کر دیا ہو۔
اور اگر آپ اپنی نوکری تبدیل کر رہے ہیں تو آپ کو دوسرے آجر یا کمپنی سے سپانسرشپ حاصل کرنی ہوگی بصورت دیگر آپ کا لیبر کارڈ منسوخ کر دیا جائے گا۔
اور آخری بات: یو اے ای کے ویزوں کے حوالے سے مسلسل باخبر رہیں۔
یو اے ای کے ویزے پر پابندی سے متعلق اکثر اوقات پوچھے جانے والے سوالات اور انکے جوابات درج ذیل ہیں:
سوال: میں کیسے معلوم کر سکتا ہوں کہ میرے پاسپورٹ پر کوئی پابندی عائد ہے یا نہیں؟
جواب: اس پابندی کے بارے میں جاننے کے لیے یو اے ای میں اپنے سپانسر سے رابطہ کریں
سوال: میرے سپانسر نے میرے پاسپورٹ پر پابندی لگا دی ہے، میں اسے کیس ختم کروا سکتا ہوں؟
جواب: یہ پابندی صرف آپ کا سپانسر ہی ختم کر سکتا ہے لہذا اس سے رابطہ کریں
سوال: کیا سفارت خانہ میرا رہائشی یا ملازمت کا ویزا کینسل کر سکتی ہے؟
جواب: متحدہ عرب امارات کا رہائشی یا ملازمت کا ویزا صرف یو اے ای میں آپ کا آجر یا سپانسر کینسل کر سکتا ہے۔
Source: Edarabia







