پاکستانی خبریں

پاکستان کے شہری راولپنڈی میں لاہور بیرنگ ایسیوسی ایشن کے سابق صدر جاوید ملک قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے

راولپنڈی: راولپنڈی میں لاہور بیرنگ ایسوسی ایشن کے سابق صدر جاوید ملک پر قاتلانہ حملہ، تاہم وہ محفوظ رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش شروع کردی گئی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ روات کی حدود میں ڈھوک بدھال کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح نقاب پوشوں نے لاہور بیرنگ ایسوسی ایشن کے سابق صدر جاوید ملک پر فائرنگ کردی، تاہم، جاوید ملک حملے میں بال بال بچ گئے۔

 

فائرنگ کے بعد مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور جلد مجرم قانون کی گرفت میں ہونگے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button