پاکستانی خبریں

پاکستان: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

مانسہرہ: پاکستان کے شمالی مغربی سرحدی صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مانسہرہ شنکیاری،بالا کوٹ بفہ ،جبوڑی چھتر پلین، بٹل بٹگرام میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے وقت عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئی گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ زلزلہ پاکستان میں آنے والے 8 اکتوبر 2005 کو ہونے والے ہولناک زلزلے کی سالگرہ کے عین ایک روز پہلے محسوس کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button