سپورٹسپاکستانی خبریں

اگر میرے سچ بولنے سے آپ کو تکلیف ہوئی ہے تو میں معذرت کرتا ہوں،پی سی بی کا ملتان سلطانز کو قانونی نوٹس، علی ترین سے بیانات واپس لینے اور عوامی معافی کا مطالبہ

خلیج اردو
لودھراں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کو قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹیم کے مالک علی ترین سے تمام بیانات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی سی بی نے علی ترین کو پی ایس ایل انتظامیہ سے عوامی معافی نامہ جاری کرنے کا حکم دیا ہے، بصورت دیگر معاہدہ ختم کرنے اور انہیں بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

علی ترین کے مطابق انہوں نے ملتان سلطانز میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی اور سات ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے تمام بیانات پی ایس ایل کے مفاد میں تھے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیری تنقید کو جرم سمجھنا افسوسناک ہے، جبکہ پی ایس ایل انتظامیہ سوالات یا جوابدہی کے لیے تیار نہیں۔

علی ترین نے واضح کیا کہ ان کی پاکستان کرکٹ سے وابستگی غیر متزلزل ہے اور ان کا مقصد صرف پی ایس ایل کو عالمی معیار تک پہنچانا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button