
خلیج اردو
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کو 20 روز کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ کی گرفتاری سے متعلق احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔
درخواستوں پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت وزیراعلیٰ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد سہیل آفریدی خود عدالت میں پیش ہوں گے۔ درخواستوں میں حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی استدعا کی گئی ہے۔





