
خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دانش یونیورسٹی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا، جو 190 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم سے تعمیر کی جا رہی ہے۔
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور انہیں معلوم نہیں کہ یہ رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں کیسے منتقل ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے رقم قومی خزانے میں منتقل کرنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ دانش یونیورسٹی میں میرٹ کے بغیر کسی کو داخلہ نہیں ملے گا۔ مستحق اور قابل طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی، جبکہ یونیورسٹی میں معیاری تعلیم، بہترین اساتذہ، اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ یہ منصوبہ عوام کی ملکیت ہے، مگر بدقسمتی سے پچھلی حکومت نے یہ رقم عوام سے چھین لی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دانش یونیورسٹی کے انتظامی امور اور آپریشنز سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
یونیورسٹی کا پہلا سیکشن 14 اگست 2026 کو فعال کر دیا جائے گا۔