
خلیج اردو
وزیراعظم شہباز شریف نے ماہِ رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی ریلیف پیکیج 2026ء کا باقاعدہ اجراء کر دیا ہے، جس کے لیے 38 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا،
"38 ارب روپے وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حق داروں کو ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کیے جائیں گے۔”
انہوں نے مزید کہا،
"ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ 21 لاکھ سے زائد ایسے خاندانوں کو ادائیگیاں کی جائیں گی جو کسی سرکاری کفالت پروگرام کا حصہ نہیں ہیں۔”
وزیراعظم کے مطابق پہلے سے زیر کفالت ایک کروڑ خاندانوں کے لیے بھی 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر ایک کروڑ 21 لاکھ خاندانوں میں بلا تفریق رقوم تقسیم کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ رمضان پیکیج سے مستفید ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 6 کروڑ تک پہنچ جائے گی جبکہ وفاقی وزراء پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی اس پیکیج کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گی۔
تجزیہ: حکوم







