پاکستانی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی فٹبالر محمد ریاض سے ملاقات، 25 لاکھ روپے کی مالی معاونت

خلیج اردو
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبال کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات کی اور ان کے ہمت و حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے 25 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی۔

وزیراعظم نے ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق سرکاری اداروں میں ملازمتیں دینے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ "آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں، آپ کا ٹیلنٹ ضائع نہیں ہونے دیں گے۔”

محمد ریاض نے وزیراعظم کی جانب سے مالی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button