
خلیج اردو
چترال: وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو مل کر چلنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے وزیراعلیٰ کے پی میری پیشکش کو قبول کریں گے۔
چترال میں دانش اسکول کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے بھارت کو بدترین شکست دی، امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ بندی کرائی، جبکہ پاک فضائیہ نے دشمن کے جنگی طیارے چن چن کر گرائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چترال کے عوام کے لیے گیس پائپ لائن منصوبے کا آغاز جلد کیا جائے گا، جب کہ اپر چترال میں ایک نئی یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا۔






