
خلیج اردو
پشاور: خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دس وزراء سے حلف لیا۔ تقریبِ حلف برداری میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی بھی شریک تھے۔
حلف اٹھانے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل ہیں۔
تقریب میں چیف سیکرٹری، آئی جی ذوالفقار حمید سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے تمام صوبائی وزراء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔






