پاکستانی خبریں

آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی، سیاسی ہلچل حتمی مرحلے میں داخل

 

خلیج اردو

مظفرآباد: آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی ہلچل حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی۔ قانون ساز اسمبلی میں اِن ہاؤس تبدیلی کا عمل طے پا گیا ہے، جبکہ وزارت عظمیٰ کے تاج کے نئے امیدوار کے نام پر مشاورت آخری مراحل میں ہے۔ وزیر اعظم چودھری انوار الحق کو استعفے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہو گئی، جبکہ پیپلز پارٹی نے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد تیار کر لی ہے، جو کچھ دیر بعد اسمبلی سیکرٹریٹ میں فائل کر دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے 14 ارکانِ اسمبلی نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر دیے ہیں، جبکہ 53 رکنی ایوان میں پیپلز پارٹی کو 36 ارکان کی حمایت حاصل ہو چکی ہے، جس سے نمبر گیم مکمل کر لی گئی ہے۔ وزارت عظمیٰ کے لیے چودھری یاسین کا نام مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں 50 برسوں میں چھٹی بار اقتدار سنبھالنے کے قریب ہے۔ سابق وزیراعظم اور پارٹی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مفاد میں بہترین فیصلے کیے جائیں گے اور پیپلز پارٹی کو حکومت سازی کا آئینی و جمہوری حق حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button