
خلیج اردو
کراچی: ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے برآمد ہونے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں مکمل کر لیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق لاش انتہائی مسخ شدہ حالت میں ملی، اور موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔
لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ پولیس کے مطابق اہل خانہ میں سے کوئی بھی اب تک کراچی لاش وصول کرنے نہیں پہنچا۔ پولیس نے حمیرا کے والد سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے کراچی آنے سے انکار کر دیا۔
ایس ایچ او گذر کے مطابق حمیرا کے والد کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی سال قبل حمیرا سے قطع تعلق کر لیا تھا اور اب وہ لاش لینے کراچی نہیں آ سکتے۔






