پاکستانی خبریں

ٹیکس نظام کی بہتری سے عام آدمی پر بوجھ کم کرنا ترجیح ہے، وزیراعظم

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں جاری اصلاحاتی عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس نظام میں بہتری لا کر عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے محصولات کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملی ہے، تاہم اس نظام کو مستقل بنیادوں پر پائیدار بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اصلاحاتی عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور ان کی تجاویز کو شامل کیا جائے تاکہ نظام شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ایف بی آر میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف بدعنوانی کم ہوگی بلکہ ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو گا۔

وزیراعظم نے قومی معیشت کی بہتری کے لیے خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ قومی اداروں کی قیمتی اراضی پر ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قومی اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور اصلاحات کے عمل کو شفاف طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button