پاکستانی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کا کامیاب دورہ مکمل، وطن واپسی

خلیج اردو
کوالا لمپور (اکتوبر 7) وزیراعظم شہباز شریف اپنا سرکاری دورۂ ملائیشیا مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ روانگی کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم خود کوالا لمپور ائیرپورٹ پر موجود تھے اور انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے شہباز شریف کو ان کے دورۂ ملائیشیا کی تصاویر پر مشتمل یادگاری البم بھی پیش کی۔ وزیراعظم کو ائیرپورٹ تک غیر معمولی سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔

دورہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی گئی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button