پاکستانی خبریں

صدر ہاؤس میں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری،آرمی چیف سے بلاول بھٹو اور مریم نواز کی سائیڈ لائن پر ملاقات

خلیج اردو
اسلام آباد:آرمی چیف سے بلاول بھٹو اور مریم نواز کی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں ملاقات،،،ملاقات میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد بھی موجود تھے،،،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےبلاول بھٹو سے مصافحہ بھی کیا۔

 

صدر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھالیا،صدر مملکت عارف علوی نے نو منتخب وزیراعظم سے حلف لیا،تقریب میں نواز شریف ،مریم نواز ،آصف علی زرداری،بلاول بھٹو سمیت اتحادی جماعتوں کے سربراہان ،چیئرمین سینٹ ،سپیکر قومی اسمبلی ،نگران وزیر اعظم اوراراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت سروسز چیف بھی تقریب میں موجود تھے،پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کی بھی تقریب میں شرکت ،خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور تقریب میں شریک نہیں ہوئے،وزیراعظم ہاؤس پہنچے پر شہبازشریف کومسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیاگیا،وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم آفس کے عملے کا تعارف بھی کرایا گیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button