پاکستانی خبریں

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بطور وزیراعظم پاکستان حلف اٹھا لیا۔ صدر عارف علوی نے حلف لیا

خلیج اردو
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بطور وزیراعظم پاکستان حلف اٹھا لیا۔ صدر عارف علوی نے حلف لیا۔ ایوان صدر میں تقریب میں نواز شریف ، آصف زرداری ، بلاول بھٹو، اسپیکر، چیئرمین سینیٹ، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، سروسز چیفس، سفارتکاروں کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے ۔ وزیراعظم نےذمہ داریاں بھی سنبھال لیں۔

 

شہباز شریف ایک بار پھر وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ شہباز شریف نے ملک کے 24 ویں وزیراعظم کا حلف بھی اٹھا لیا۔تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا

 

تقریب حلف برداری میں سابق وزیراعظم نواز شریف ،سابق صدر آصف زرداری ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، حمزہ شہباز اور اتحادی جماعتوں کے دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، صوبائی گورنرز اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی گنڈا پور کے سوا دیگر صوبائی وزرا اعلیٰ بھی موجود تھے۔

 

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے سربراہوں ،غیر ملکی سفارتکاروں اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 

تقریب حلف برداری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعظم آفس پہنچے جہاں انہیں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم سے آفس کے عملے کا تعارف بھی کروایا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سبکدوش ہونے والے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔ جس کے بعد انوار الحق کاکڑ کو مسلح افواج کی جانب سے الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button