پاکستانی خبریں

تحریک انصاف میں سینیٹ ٹکٹ پر بولیاں لگنے کا الزام، پارٹی کارکنوں کو نظرانداز کیے جانے پر ردعمل

خلیج اردو
لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف پر خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم میں بدعنوانی اور ہارس ٹریڈنگ کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں پارٹی ورکرز ہار گئے اور نوٹوں کی چمک جیت گئی۔

عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے اپنے رہنماؤں اور کارکنوں نے پارٹی کی قیادت کی اصلیت عوام کے سامنے کھول دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جماعت ماضی میں ہارس ٹریڈنگ کی مخالف تھی، وہی آج سب سے بڑی حمایتی بن گئی ہے، اور خود بانی پی ٹی آئی بھی اس عمل میں برابر کے شریک ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم میں کارکنوں کو نظرانداز کر کے اے ٹی ایمز کو ترجیح دی گئی، جس سے پارٹی کے اندر شدید بددلی اور مایوسی نے جنم لیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button