پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی کے احتجاج میں جو بھی جان گئی اس کا ذمہ دار عمران خان ہے، مریم نواز

خلیج اردو
لاہور: پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں کسی کی بھی جان جانے کا ذمہ دار بانی پی ٹی آئی عمران خان ہے۔

 

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی پر خوب تنقید کی اور کہا کہ احتجاج کے نام پر ایک جماعت نے بلوا کیا ۔

 

مریم نواز نے کہا کہ جب آپ فورسز پر گولیاں چلائیں گے تو کیا وہ آپ کو ہار ڈالیں گی۔

 

عمران خان کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا جیل میں بیٹھے ماسٹر مائنڈ سے جیل نہیں کاٹی جارہی۔ آپ نے چار سال حکومت کی اب جیل کاٹو۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب بولیں کہ سیاسی گند کو پنجاب اور پاکستان کی سیاست سے صاف کرنا ہے،۔

 

انہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی بری طرح پٹ گئی۔ پنجاب کی عوام نے اپنے ملک اور اپنی نسلوں کے بارے میں سوچا۔پنجاب کے کسی شہرسے کوئی بھی نہیں نکلا۔جب کوئی باہرنکلا ہی نہیں تو کوئی نظر کیسے آتا۔

 

مریم نواز نے کہا کہ 2014 سے لے کر آج تک ان کا کوئی بھی دھرنا پرامن نہیں رہا۔ان کی میٹنگز میں یہ ایجنڈا ہوتا ہے وفاق کیخلاف کتنی سرکاری گاڑیاں نکلنی ہیں۔

 

وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ پنجاب پولیس کو سختی سے منع کیاتھا کوئی گولی نہیں چلائے گا، اگر گولی چلتی تو 5 منٹ بھی کوئی نہیں رک سکتا تھا، حکومت کو شوق نہیں ہے کنٹینر لگا کر ملک بند کرے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button