
خلیج اردو
لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا، اور جو کام یہ جماعت کر رہی تھی وہ سیاست نہیں بلکہ انتشار تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا فیصلہ کسی مذہبی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ ایک مائنڈ سیٹ کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو انہوں نے صرف نام تبدیل کرلیا، مگر اس بار معاملہ نظریے اور رویے کی اصلاح کا ہے۔





