پاکستانی خبریں

تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار، وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا۔ وزارت داخلہ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے فرسٹ شیڈول کے تحت کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ ٹی ایل پی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button