پاکستانی خبریں

عمران خان کو درپیش سیکیورٹی خدشات کو نظرانداز نہیں کر سکتے، خصوصی عدالت کا سائفر کیس کا ٹرائل جیل میں کرانے کا حکم

خلیج اردو
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہی ہوگی،آفیشل سیکریٹ ایکٹ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیس کی آئندہ سماعت جمعہ کو اڈیالہ جیل میں ہوگی، میڈیا، ملزموں کی فیملی اور عام لوگوں کو سماعت سننے سے نہیں روکا جائے گا۔

 

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت،اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ملزموں کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش نہ کیا جاسکا،سپرنٹنڈنٹ جیل نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملزموں کو پیش کرنے سے انکار کردیا۔

 

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا کہ آج دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی غیرحاضر تھے، 23 نومبرکو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دونوں ملزموں کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

 

سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے عدالت میں سکیورٹی رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ اسلام آباد پولیس،آئی بی اوراسپیشل برانچ کی معلومات کی بنیاد پرتھی جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

 

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ کا بغور جائزہ لیا، رپورٹ سے ظاہرہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوا ہے، عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کولاحق خطرات کی تشخیص کوہلکا نہیں لے سکتی۔

 

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہےکہ جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے محفوظ ہے،،، نہ ہی دیگر افراد کیلئے،،، ان وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت سائفرکیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا حکم دیتی ہے،

 

چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہورہا ہے،،، اس لئے شاہ محمود قریشی کا بھی وہیں ہوگا،،، تاہم جیل ٹرائل ایک اوپن ٹرائل ہوگا،،، ملزموں کے وکلا،،، خاندان کے 5،5 افراد کو ٹرائل کی کارروائی دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

 

میڈیا، عام عوام اور سماعت سننے کے خواہشمد افراد کو ٹرائل کی کارروائی میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button