پاکستانی خبریں

کمیٹی اجلاس میں اپنی بات ختم کرنے کے بعد میں سیگریٹ پینے چلا گیا تھا، واپسی پر چیئرمین پی ٹی اے نے بدتمیزی کی، ایملی ولی خان

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں تلخ کلامی، سینیٹر ایمل ولی کا چیئرمین پی ٹی اے کی بدتمیزی پر استعفیٰ کا مطالبہ

خلیج اردو
اسلام آباد: سینیٹر ایمل ولی خان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن پر بدتمیزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے فوری استعفیٰ اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ وہ کمیٹی کے اجلاس میں اپنی بات مکمل کرنے کے بعد سگریٹ پینے چلے گئے تھے، اور جب واپس آئے تو چیئرمین پی ٹی اے نے ان سے نہایت غیر مہذب زبان میں بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اجلاس کے دوران قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ سہولیات اور ٹاورز کی سیکیورٹی پر بات کی، اور چلغوزے کے باغات کی مثال دی، جس کے بعد وہ باہر چلے گئے تھے۔

سینیٹر نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ موصوف ریٹائرڈ جنرل ہیں، اور انہوں نے صرف جھوٹ بولنے پر انہیں ٹوکا تھا، جس پر انہیں چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے ایسے الفاظ سننے کو ملے جو دہرانے کے لائق نہیں۔ ان کے بقول یہ صرف ان کی نہیں بلکہ پورے پارلیمان کی تضحیک ہے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ اگر چیئر کے پاس مائیک بند و کھولنے سے زیادہ کوئی اختیار نہیں، تو وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کو ایوان کے استحقاق کی کمیٹی میں بھیجا جائے تاکہ چیئرمین پی ٹی اے کے طرزِ عمل کا جائزہ لیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button