
خلیج اردو
اسلام آباد: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے اہم معاملے پر غور کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دومئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ یہ اجلاس کونسل کا 52 واں اجلاس ہو گا جس کے لیے مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے چوبیس اعلیٰ حکام کو خصوصی دعوت پر مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں آبی وسائل کی منصفانہ تقسیم، دریائے سندھ پر مجوزہ نہروں، اور ممکنہ ماحولیاتی اثرات سمیت دیگر اہم نکات زیر غور آئیں گے۔
دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نہروں پر صوبوں کے درمیان اختلافات کے تناظر میں یہ اجلاس خصوصی اہمیت کا حامل تصور کیا جا رہا ہے، جہاں ممکنہ طور پر مستقبل کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔






