پاکستانی خبریں

بھارت کا پاکستانیوں کو 27 اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم،امیت شاہ نے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایات جاری کردی

خلیج اردو
نئی دہلی: بھارت میں پاکستانی شہریوں کے خلاف سخت اقدامات اور بوکھلاہٹ سامنے آنے لگی۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پاکستانی شہریوں کو فوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی شہری 27 اپریل تک بھارت چھوڑ دیں، جبکہ طبی ویزے پر آئے ہوئے شہریوں کو 29 اپریل تک ملک سے نکلنے کی مہلت دی گئی ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ نے اپنے شہریوں کو بھی پاکستان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان میں موجود بھارتی شہری بھی واپسی کی راہ لینے لگے ہیں۔ لاہور پہنچنے والی ایک خاتون کے بیٹے نے بتایا کہ ان کی والدہ کو تین ماہ کا ویزہ ملا تھا مگر موجودہ صورت حال کے باعث انہیں صرف نو روز میں ہی واپس آنا پڑا۔ اس نے مزید کہا کہ "ہم چاہتے ہیں دونوں طرف امن قائم رہے”۔

موجودہ صورتحال نے خطے میں کشیدگی بڑھا دی ہے اور دونوں ممالک کے عوام میں بے چینی پائی جا رہی ہے، جبکہ سفارتی ذرائع بھی ممکنہ طور پر اس صورت حال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button