پاکستانی خبریں

سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشنز کا معاملہ، پیپلز پارٹی سمیت تین جماعتوں کو نوٹسز جاری

خلیج اردو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے اندرونی انتخابات کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور لیبر قومی موومنٹ کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ ان جماعتوں سے انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے یا تاخیر پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

نوٹسز کی سماعت الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ کے سامنے ہو گی جس کی صدارت رکن سندھ نثار درانی کریں گے۔ کمیشن نے تمام متعلقہ جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کی تفصیلات طلب کر رہا ہے تاکہ آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت ان کی رجسٹریشن اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button