پاکستانی خبریں

آسٹریلیا نے بھارت کی چھ ریاستوں پر اسٹوڈنٹ ویزا کے حوالے سے پابندیاں عائد کر دی ہیں

مودی سرکار کی جعل سازی آسٹریلیا میں بے نقاب، چھ بھارتی ریاستوں پر اسٹوڈنٹ ویزا پابند

خلیج اردو
سڈنی، 22 اپریل — آسٹریلیا نے بھارت کی چھ ریاستوں پر اسٹوڈنٹ ویزا کے حوالے سے پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، راجستھان، گجرات اور مقبوضہ جموں و کشمیر شامل ہیں۔ آسٹریلوی حکومت کے اس اقدام کے تحت بعض یونیورسٹیوں نے ان ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ویزا درخواستیں قبول کرنا بھی بند کر دی ہیں۔

یہ فیصلہ مبینہ طور پر بھارت سے جعلی اور غیر مستند ویزا درخواستوں میں مسلسل اضافے کے بعد کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف آسٹریلوی امیگریشن نظام کو نقصان پہنچا بلکہ تعلیمی اداروں کی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق، کئی بھارتی شہریوں نے جعلی تعلیمی اسناد، غلط بیانی اور غیر حقیقی مالی شواہد کے ساتھ ویزا کے لیے درخواستیں دی تھیں۔

آسٹریلوی تعلیمی ادارے پہلے ہی بھارت سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد کو داخلے دے چکے تھے، تاہم حالیہ برسوں میں ویزا کا غلط استعمال بڑھنے پر سخت نگرانی اور چھان بین کا عمل نافذ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آسٹریلیا کی بعض یونیورسٹیوں نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ ان مخصوص ریاستوں سے موصول ہونے والی نئی درخواستوں کو فی الحال قبول نہیں کریں گی۔

آسٹریلوی اقدام سے بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو ایک بار پھر دھچکا لگا ہے، اور مودی حکومت کی عالمی سطح پر شفافیت کے دعوؤں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، اگر یہ رجحان جاری رہا تو دیگر ممالک بھی بھارتی درخواست گزاروں کے لیے ویزا پالیسی سخت کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button