پاکستانی خبریں

ساتکزئی سردار پر دہشتگردی کی دفعات کا اخراج، کیس متعلقہ عدالت منتقل

خلیج اردو
کوئٹہ: ڈیگاری کے علاقے میں خاتون اور مرد کے قتل کیس میں گرفتار سردار شیرباز ساتکزئی کے خلاف درج مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر دی گئیں۔ ہفتہ کی صبح سردار شیرباز ساتکزئی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت ون کے جج محمد مبین کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

دوران سماعت ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کی روشنی میں اس مقدمے پر دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا۔ عدالت نے وکیل کا موقف تسلیم کرتے ہوئے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم جاری کیا اور پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کو متعلقہ عدالت بھیجنے کی ہدایت کی جس کے بعد سردار شیرباز ساتکزئی کا جوڈیشل ریمانڈ مجسٹریٹ بشیر احمد کی عدالت سے حاصل کیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button