
خلیج اردو
اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سابق اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔
بیرسٹر گوہر علی نے کمیشن کو بتایا کہ شہریار آفریدی،شوکت یوسفزئی و دیگر نے تفصیلات جمع کرا دی ہیںْ
الیکشن کمیشن حکام نے موقف اپنایا کہ حماد اظہراور نفیسہ خٹک نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں جس پر وکیل نے آج ہی تفصیلات جمع کرانے کا موقف اپنایا۔۔
الیکشن کمیشن نے وکیل گوہر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق اراکین قومی اسمبلی کو تین روز میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آج جنہوں نے تفصیلات جمع کرائیں تو ٹھیک ورنہ فیصلہ جاری کردیں گے۔
الیکشن کمشین نے سابق اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔