پاکستانی خبریں

راولپنڈی میں 16 سالہ ٹک ٹاکر غیرت کے نام پر قتل، والد گرفتار

خلیج اردو
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک 16 سالہ لڑکی کو اس کے والد نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ ابتدائی طور پر اہل خانہ نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی، تاہم پولیس تحقیقات میں یہ حقیقت سامنے آئی کہ یہ قتل تھا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں درج کی گئی، اور ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، اور ایسے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی بیٹی کے سوشل میڈیا استعمال پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بند کرے، اور انکار پر اس انتہائی قدم کا ارتکاب کیا۔

واقعے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کے استعمال اور معاشرتی رویوں پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جب کہ پولیس نے ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button