پاکستانی خبریں

میں ایک ماسی ہوکر بھی یہی کررہی ہوں،آپ نے کونسا تیر مار لیا؟ سوشل میڈیا پر جاری بحث میں ڈی ایچ اے والی میڈ کی انٹری

خلیج اردو
لاہور: پاکستان میں سوشل میڈیا پر کن ڈول نامی انفلوئنسر کو ایک بار پھر تنقید کا سامنا ہے، جس کی تازہ بحث ڈی ایچ اے والی میڈ کے تبصرے کے ساتھ مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب کن ڈول نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیشن سینس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “جس وزیراعظم کی فیشن سینس اتنی آن اسپاٹ ہو، اس صوبے میں ترقی کیسے نہیں ہوگی۔”

اس ویڈیو پر صارفین نے فیشن کو ترقی سے جوڑنے پر تنقید کی، لیکن صورتحال اس وقت شدت اختیار کر گئی جب کن ڈول نے اپنی ویڈیو میں منتقدین کو حاسد قرار دیا اور خود کو چھوٹے کریئیٹرز سے بہتر ثابت کرنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر ڈی ایچ اے والی میڈ نے کن ڈول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: “جس کام پر آپ کو غرور ہے، وہ میں ماسی ہو کر بھی کر رہی ہوں، ایسا کیا تیر مار لیا؟”

ڈی ایچ اے والی میڈ کے اس جواب کو سوشل میڈیا صارفین نے بڑے پیمانے پر سراہا۔ وہ یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر ویڈیوز اپلوڈ کرتی ہیں، اور یوٹیوب پر ان کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں جبکہ تمام پلیٹ فارمز پر ان کی فالوونگ اور ویورشپ بھی خاصی مضبوط ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button