
خلیج اردو
گلگت: بسین تھانے کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی نے اسکول جانے والی تین بچیوں کو کچل دیا،
جس کے نتیجے میں تینوں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی، جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے جاں بحق ہونے والی بچیوں کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں، جبکہ حادثے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ مشتعل افراد نے حادثے میں ملوث گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا۔
پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔






