خلیج اردو آن لائن:
جمعرات کے روز یو اے ای سے پاکستان کے شہر پشاور آنے والی پرواز میں سے 24 مسافروں میں سونگھنے والے کتوں نے کورونا کی تصدیق کر دی۔ سونگھ کر کورونا کی موجودگی کی تصدیق کرنے والے کتوں کی جانب سے 24 مسافروں کی نشاندہی کے بعد ان مسافروں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔
جمعرات کے روز پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی فلائٹ پی کے 218 ابوظہبی سے 128 مسافروں کو لے کر باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پہنچی تھی۔
تمام 128 مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے۔ تاہم، کورنا کی تشخیص کرنے والے کتوں نے 24 مسافروں میں کورونا کی موجودگی کی نشاندہی کی جانے کے بعد ایئرپورٹ حکام نے پولیس اور انتظامیہ کو بلا کر تمام 24 مسافروں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کروا دیا۔
یاد رہے کہ پشاور ایئرپورٹ کورونا مریضوں کی تشخیص کے لیے سونگھنے والے تربیت یافتہ کتے بھی تعینات کی گئے ہیں۔
برطانیہ میں کی گئی ایک تازہ تحقیق کے مطابق خاص طور تربیت یافتہ کتے 92 فیصد درستگی کے ساتھ کورونا کی تشخیص کر سکتے ہیں۔
Source: Khaleej Times






