
خلیج اردو آن لائن:
بھارت کی ریاست گجرات کے اراولی ضلع کے مالپور گاؤں میں ایک 35 سالہ شخص بجلی کی تاروں میں الجھے ہوئے ایک کبوتر کو آزاد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے خود بجلی کا نشانہ بن گیا۔ افسوسناک واقعہ کی ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مقامی پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کر دی۔
جمعرات کی سہ پہر گجرات کے اراولی ضلع کی تحصیل بیاس کے مالپور گاؤں کے بازار میں ایک کبوتر بجلی کی تاروں میں پھنس گیا۔ مصروف سڑک پر لوگ کبوتر کو تاروں میں الجھے ہوئے پھڑپھڑاتے دیکھتے رہے کوئی کچھ نہ کر سکا۔
کبوتر میں مشکل میں دیکھ تین بچوں کے باپ دلیپ بھائی نامی مزدور نے کبوتر کو تاروں سے نکالنے کا فٰیصلہ کیا۔ اسے کبوتر کو تاروں سے نکالنے کے لیے لڑکی بڑی چھڑی نہ ملی تو اس نے لڑکی ایک چھوٹی چھڑی کو لوہے کے راڈ کے آگے باندھ کر بجلی کے کھمبے پر چھڑنے لگا۔ لیکن جیسے ہی اس نے کبوتر کو تاروں میں سے نکالنے کی کوشش کی لوہے کو راڈ بجلی کے ہائی ولٹیج تار سے ٹکرا گیا۔
لوہے کا راڈ تار کے ساتھ ٹکراتے ہی دلیپ کو کرنٹ لگا اور سیدھا زمین جا گرا۔ زمین پر گرتے ہوئے دلیپ کا سر سب سے پہلے زمین ٹکرایا۔ ایمبولینس کے پہنچنے سے پہلے دلیپ کی جانبحق ہوگیا۔
دلیپ نے سوگواروں میں تین بچے اور ایک بیوی چھوڑی ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میں میڈیا وائرل ہوگئی۔
Source: Khaleej Times







