خلیج اردو آن لائن:
بدھ کے روز شارجہ میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں 5 ویں جماعت کا بھارتی طالب علم ہلاک۔
ہلاک ہونے والا طالب علم شارجہ میں انڈیا انٹرنیشنل اسکول کا طالب علم تھا۔ اسکول کی جانب سے اپنے فیس بک پیج پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں ہلاک ہونے والے طالب علم کی تصدیق عبداللہ ضمیر قاضی کے نام سے کی ہے۔
اسکول کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ طالب علم 9 جون کو ہونے والے ایک کار حادثے کے بعد ہلاک ہوا۔ مزید برآں، اسکو کی جانب سے طالب علم کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا گیا۔
Source: Khaleej Times







