پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات سے پشاور جانے والی پی آئی اے پرواز میں تکنیکی خرابی: کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

جہاز میں سوار مسافر محفوظ پرواز کراچی سے پشاور کے لئے اڑان لی گی

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات سے پشاور جانے والی پی آئی اے پرواز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے کراچی ائیر پورٹ میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی ۔جہاز میں سوار مسافر محفوظ رہے جہاز آج کراچی سے پشاور کے لئے اڑان لی گی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات سے پشاور کے لئے روانہ پی آئی اے پرواز کو اس وقت تکینیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑھا جب وہ پاکستان کے حدود میں پہنچ چکا تھا۔ پائلٹ نے کنٹرول روم سے رابطہ کیا اور کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی ۔ کنٹرول کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد جہاز کراچی ائیر پورٹ پر اتارا گیا ۔ لینڈنگ کے دوران جہاز مسافر اور عملہ محفوظ رہا ۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو کھانے کے ساتھ دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہے اور جلد ہی انکو اپنی منزل تک پہنچا دیا جائے گا ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button