خلیج اردو – العربیہ نیوز کے مطابق یہ ا لمناک حادثہ سعودی صوبے جازان ی ھروب کمشنری میں پیش آیا ہے۔
شادی کی تقریب کے ختم ہونے کے بعد دُلہا دُلہن ہنی مون کے لیے پہاڑی علاقے میں واقع ہوٹل جارہے تھے ۔ تاہم طریق الفقار کے پہا ڑی راستے پر ان کی گاڑی پھسلن کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں دُلہا دُلہن موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
شہری دفاع، ہلال احمر اور پولیس کی موبائل ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا
ا ندھیرے کے باعث دُلہا دُلہن کی لاشیں صبح 7 بجے کے قریب مل سکیں۔ جنہیں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو سوگوار خاندانوں کے حوالے کر دیاگیا ہے





