
خلیج اردو
اسلام آباد: آئندہ عام انتخابات۔حلقہ بندیوں پر ریکارڈ اعتراضات سامنے آگئے۔ماضی کی نسبت رواں سال 45 فیصد زائد اعتراضات دائر کئےگئے،، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر ملک بھر سے 1324 اعتراضات دائر ہوئے،،سب سے زیادہ پنجاب سے 672 اعتراضات سامنے آئے۔
حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو ریکارڈ اعتراضات کا سامنا۔سال 2022 میں ہونےوالی حلقہ بندیوں کی نسبت رواں سال 45 فیصد سے زائد اعتراضات دائر ہوئے۔
الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر ملک بھر سے 1324 اعتراضات دائر ہوئے جبکہ۔گذشتہ سال 910 اعتراضات دائر ہوئے تھے۔آبادی میں معمولی فرق کے باوجود حلقہ بندیوں میں بڑی تبدیلیوں پر ریکارڈ اعتراضات دائر ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ 672 ۔۔خیبرپختونخوا میں 293،سندھ میں 228 جبکہ بلوچستان میں 124 اور اسلام آباد سے 7 اعتراضات آئے ہیں۔الیکشن کمیشن ان اعتراضات کو 30 روز میں نمٹائے گا۔جبکہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو ہائیکورٹس یا سپریم کورٹ میں چیلنج بھی کیا جاسکے گا۔