![](/wp-content/uploads/2023/10/F9l8lg0awAAiVzi-780x470.jpg)
خلیج اردو
اسلام آباد: ن لیگ کے قائد آئندہ ہفتے سیاسی سرگرمیوں کا آغا کرینگے۔۔ نواز شریف مانسہرہ میں پہلا جلسہ کرینگے۔۔نواز شریف کا چوہدری نثار اور شاہد خاقان عباسی سمیت ناراض لیگی رہنماؤں سے بھی ملاقاتوں کا بھی امکان ہے ۔
قائدمسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا آئندہ ہفتے سے باقاعدہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا امکان۔نواز شریف اعلی عدالتوں سے ریلیف اور گرفتاری کے خدشات ختم ہونے کے بعد سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سب سے پہلے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا شیڈول طے کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے نواز شریف کی حالیہ حلیف جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کو ترجیح دی جائیگی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف پارٹی میں سخت ترین موقف رکھنے والوں سے بھی ملنے کا عزم رکھتے ہیں۔۔اس حوالے سے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، شاہد خاقان عباسی اورسردار مہتاب احمد سمیت ناراض (ن) لیگیوں سے ملاقاتوں کے لئے مشاورت کرینگے۔