پاکستانی خبریں

خودکشی یا قتل، معرف عالم دین مولانا طارق جمیل کا جوان بیٹا مولانا عاصم جمیل گولی لگنے سے انتقال کرگئے

خلیج اردو

تلمبہ: ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے قتل کردیئے گئے۔ والد نے تصدیق کردی۔

 

ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم کے مطابق  مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری، مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے، خودکشی کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

 

مولانا طارق جمیل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔

اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

 

اس خبر کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے خاندان کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا جارہا ہے۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحب زادے کی وفات پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مولانا اور ان کے اہل خانہ سے جواں سال فرزند عاصم جمیل کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اس حادثے پر ہم سب آپ کے غم میں شریک ہیں۔ یقیناً یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے۔ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button