
خلیج اردو
واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں تعاون کے الزام پر پاکستان کے چار اداروں پرپا بندیوں کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے ان اداروں پر پاکستان کے میزائل پروگرام میں مدد دینے کا الزام ہے۔
پابندیوں کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں اسلام آباد کا نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس ،،،کراچی کی ایفیلیئٹس انٹرنیشنل ،اختر اینڈ سنز اور راک سائیڈ انڑپرائزز شامل ہیں۔
پاکستانی کمپنیوں پر پابندیوں کے ردعمل پر ترجمان دفتر خارجہ نےاین ڈی سی اور 3تجارتی اداروں پر پابندیوں کو متعصبانہ قراردے دی۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد خومختاری کا دفاع کرنا ہے۔
ہماری سٹریٹجک صلاحیت کا مقصد جنوبی ایشیا میں امن استحکام بر قرار رکھنا ہے۔امریکی پابندیاں امن وسلامتی کے مقصد سے اتخراف کرتی ہیں۔
پابندیوں کا مقصد فوجی عدم توازن بڑھانا ہے، پاکستان کا سٹریٹجک پروگرام ہمارے عوام کی مقدس امانت ہے۔
اعتماد کے اس تقدس پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔