عالمی خبریں

فرانس کے سابق صدر کو سزا،اپیل خارج

خلیج اردو
پیرس:سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کی سزا کے خلاف اپیل خارج،،سرکوزی کو الیکٹرانک بریسلٹ کے ساتھ ایک سال سزا بھگتنی ہوگی۔

عدالت نے سابق صدر کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے ان کی تین سال قید کی توثیق کردی۔

جس میں الیکٹرانک بریسلٹ کے تحت ایک سال کی قید بھی شا مل ہوگی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ فرانس کے کسی سابق سربراہ مملکت کو جیل کی سزا سنائی گئی۔

سابق صدر نکولس ،سرکوزی کے وکیل نےکہا کہ وہ اس معاملے کو یورپی عدالت برائے انسانی حقوق میں اٹھائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button