پاکستانی خبریں

آڈٹ رپورٹ بزدار اور پرویز الٰہی کے ادوار کی ہے، اپنی قیادت کا دفاع کریں، عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کو کرارا جواب

خلیج اردو
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس آڈٹ رپورٹ کو لے کر وہ مریم نواز اور موجودہ پنجاب حکومت پر الزامات لگا رہے ہیں، وہ دراصل بزدار اور پرویز الٰہی کے ادوار کی کارکردگی کا آئینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف اگر واقعی آڈٹ رپورٹ پڑھے ہوتے تو انہیں اندازہ ہوتا کہ رپورٹ کا صفحہ نمبر 87 اور 96 واضح طور پر 2018 سے 2023 کے درمیان گندم خریداری اور سبسڈی میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتا ہے، اور وہی عرصہ بزدار اور پرویز الٰہی کی حکومتوں کا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ 2018 سے 2023 کے دوران پنجاب میں کون حکمران رہا، یہ پوری قوم جانتی ہے۔ ان چار سالوں میں پنجاب بدترین کرپشن، نااہلی اور اقرباپروری کی لپیٹ میں رہا۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے ڈاکے اور مالیاتی بے ضابطگیاں بھی اسی دور کی داستان کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 12 سال سے جاری لوٹ مار کے نتیجے میں آج صوبہ دیوالیہ پن کے دہانے پر ہے، اور وہاں کی موجودہ حکومت پنجاب پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنی کارکردگی کا حساب دے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button