پاکستانی خبریںعالمی خبریں

شہباز گل کا اصل نام کیا ہے؟

خلیج اردو: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ایک شناختی کارڈ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل شہباز گل کے مبینہ امریکن نیشنلٹی کارڈ پر ان کا اصل نام شبیر درج ہے۔

زیر گردش مبینہ نیشنلٹی کارڈ کے مطابق شہباز گل کا Surname شبیر اور Given name محمد ایس درج ہے اس کارڈ کے مطابق شہباز گل پاکستان میں 15 جنوری 1980 کو پیدا ہوئے اور ان کی مبینہ امریکن نیشنلٹی 13 مارچ 2025 کو ختم ہوجائے گی۔

اس کارڈ کو مختلف سیاستدانوں کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے شہباز گل کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے اس کارڈ کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ’ یہ امپورٹڈ سیاسی تخریب کار دوسروں کو امپورٹڈ کہتے ہیں مگر انہیں شرم آتی ہے نہ حیا!‘

بعد ازاں اس ٹوئٹ کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button